مہرخبررساں ایجنسی نے فوکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم اردوغان نے تعلیمی اور سرکاری اداروں میں پردے پر پابندی کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کا سیاہ اور تاریک دور گزر گیا ہے۔ ترکی نے ملازمت پیشہ خواتین کے اسکارف پہننے پرپابندی ختم کردی۔انقرہ میں ارکان پارلیمنٹ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم اردوغان کا کہنا تھا کہ ملازمت کرنے والی خواتین کے اسکارف پہننے پر پابندی ترکی کی اقدار کی خلاف ورزی تھی۔ اس پابندی کا خاتمہ صورتحال بہتر بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ اسکارف پہننے والی خواتین اور اسکارف نہ پہنے والی خواتین دونوں معاشرے کا حصہ ہیں۔ ترکی میں ملازمت کرنے والی خواتین اب اپنی مرضی سے اسکارف پہن سکیں گی ۔ اس سے قبل ترک حکومت نے اداروں میں ملازم خواتین کے پردے پر پابندی عائد کررکھی تھی۔
مہر نیوز/8 اکتوبر/2013ء: ترکی کے وزير اعظم نے تعلیمی اور سرکاری اداروں میں پردے پر پابندی کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کا سیاہ اور تاریک دور گزر گیا ہے۔
News ID 1828978
آپ کا تبصرہ